ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، گورنرپنجاب کا ٹیلی راشن سکیم شروع کرنے کا اعلان

کورونا وائرس، گورنرپنجاب کا ٹیلی راشن سکیم شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: گورنر  پنجاب کاکورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی مدد کےلیےٹیلی راشن سکیم شروع کرنےکا اعلان، کہتےہیں کہ متاثرین کی مدد کے لیے مخیر حضرات کا تعاون بہت ضروری ہے.
گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نےیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پروٹیکٹ پاکستان کورونا ریسرچ کی افتتاحی تقریب سےخطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ وائرس کےنتیجے میں بےروزگار ہونےوالوں کوراشن فراہم کیا جائے گا. دو دن میں ٹیلی راشن ہیلپ لائن قائم کی جائے گی، مخیر حضرات سے اپیل ہےکہ وہ اپنےمتاثرہ بھائیوں کا خیال رکھیں،گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا پرریسرچ کےلیےجو بھی سہولیات درکارہوں گی وہ مہیا کی جائیں گی۔
وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسرجاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیسن سنٹرزکی دنیا مثالیں دے رہی ہے، اب پروٹیکٹ پاکستان کے نام سے کورونا پر ریسرچ پروگرام شروع کی جارہی ہے، 550 مریضوں سے اسکی ریسرچ شروع کی جائے گی۔
وائس چانسلرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرخالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ کورونا پرتحقیق کا آغاز کیا گیا ہے۔پاکستان اس تحقیق میں لیڈ کرے گا۔
گورنرپنجاب نےیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں اینٹی سپیٹک ٹنل کا افتتاح بھی کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا روز بروز بڑهتا جارہا ہے۔ 24گھنٹے کے دوران کرونا کے مزید 5مریض جاں بحق ہو گيے، مرنے والوں کی تعداد 50ہوگئی، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3277 سے تجاوز کرگئی، پنجاب میں سب سے زیادہ ایک ہزار 493 مریض، سندھ میں881، خیبرپختونخوامیں405 مریض، گلگت بلتستان میں 210، بلوچستان میں 191افراد زیرعلاج ہیں۔ اسلام آبادمیں82 مریض اور آزادکشمیر کے 15افراد میں وائرس کی تصدیق، پاکستان میں کورونا کے اب تک 257مریض صحت یاب ہوچکےہیں جبکہ 17کی حالت تشویشناک ہے۔

پوری دنیا میں کورونا نے تباہی مچا رکهی ہے۔اٹلی 15ہزار، 887ہلاکتوں کے ساتھ سرفہرست،  اسپین میں 12ہزار 641، امریکا میں مرنے والوں کی تعداد 9ہزار 618ہوگئی.  فرانس میں 8ہزار 78، برطانیہ میں 4ہزار 934، ایران میں 3ہزار 603افراد ہلاک،  چین میں 3ہزار 331،  نیدرلینڈ میں ایک ہزار 766،، جرمنی میں ایک ہزار 584افراد جان سے گئے۔