شہباز شریف کا ایک اور اچھا کام بزدار سرکار کے کام آگیا

6 Apr, 2020 | 01:14 PM

M .SAJID .KHAN

(بسام سلطان) پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ کی تعداد 1400 سے زائد ہے جب کہ 15 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں,پنجاب میں کوروناکی تشخیص کے حوالے سے بڑا اقدام سامنے آیا ہے, پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام لیب اپ گریڈ کردی گئی, لیب میں ایک روزمیں2ہزارکوروناکےٹیسٹ ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑگتی ہوئی تعداد اور ہلاکتوں نے خوف وہراس پھیلادیا ہے جس کی وجہ سے اس لاعلاج مرض نے پنجاب میں پوری طرح سے اپنے پنچے گاڑھ لیے ہیں،بگڑتی ہوئی صورت حال کو مدنطر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب موثر اقدامات کررہی ہے تاکہ جلد از جلد اس مہلک وبائی سے نجات حاصل کی جاسکے,پنجاب میں کوروناکی تشخیص کے حوالے سے بڑا اقدام سامنے آیا ہے.

پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام لیب اپ گریڈ کردی گئی, لیب میں ایک روزمیں2ہزارکوروناکےٹیسٹ ہوسکیں گے, لیب کوبائیوسیفٹی لیب تھری کی سطح پراپ گریڈکیاگیاہے,واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے 2017 میں 20 کروڑ سے زائد لاگت سے  ہیپاٹائٹس بی اور سی کی تشخیص کیلئے محکمہ پرائمری ہیلتھ سیکرٹریٹ میں جدید پی سی آر لیبارٹری قائم کی جس کا سابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے افتتاح کیا تھا .

بزدار سرکار کو حالیہ کورونا وبا میں تشخیصی ٹیسٹوں کی انتہائی ناکافی سہولت کا سنگین چیلنج درپیش ہے جس کیلئے اب ہیپاٹائٹس لیب کی پی سی آر مشین کو بھی کورونا ٹیسٹ کیلئے استعمال کا آغاز کر دیا گیا ہے, سابق حکومت کی بنائی لیب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 1116 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے جو سرکاری طور پر اب تک کی سب سے بڑی سہولت ہوگی.

سابق حکومت کی ہیپاٹائٹس لیب کا وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے دورہ کیا اور لیب کو حالیہ کرائسز میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا  تاکہ ٹیسٹ کی ناکافی سہولت کو بڑھایا جاسکے,علاوہ ازیں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کورونا وائرس کے علاج کیلئےسپیشل انسپیکشنز، صوبہ کے 21نجی ہسپتالوں میں موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کی تیاریاں مکمل کرکےرپورٹنگ کا نظام بھی فعال کردیاگیا۔

 لاہور کے 13ہسپتالوں،فیصل آباد اور ملتان میں دو، دو، گوجرانوالہ تین اور راولپنڈی کے ایک نجی ہسپتال میں آئسولیشن وارڈز، ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس اور آئی سی یوزتیارکر لیے گئے ہیں,ان ہسپتالوں میں322 بیڈدستیاب ہیں اور وینٹی لیٹرز کی سہولت بھی میسر ہے,مزید برآں پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کی مداخلت اور معاونت کے بعد لاہو ر کے 16بڑے نجی ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے بارے میں رپورٹنگ کا نظام فعال کردیا گیاہے ۔

دوسری جانب کورونا کے پھیلاو کی روک تھام کے لئے جاری کئے گئے فلاحی کاموں کے لئے نیا حکم نامہ جارہ کیا گیا ہے جس کے تحت اگرکوئی شخص یا ادارہ خود فلاحی سرگرمی کرنا چاہتا ہےتو اسے ضلع کے ڈپٹی کمشنرسے اجازت لینا ہوگی، خلاف ورزی کرنے والےکےخلاف پنجاب انفیکشیس اینڈ ڈیزیز آرڈینینس کے تحت کارروائی ہوگی۔

مزیدخبریں