آن لائن کلاسز وقت کا ضیاع،بند کرنے کا مطالبہ

6 Apr, 2020 | 12:13 PM

Azhar Thiraj

جنید ریاض : کورونا وائرس کےباعث سکولوں میں چھٹیاں،زیادہ تر تعلیمی اداروں نے آن لائن کلاسز کا آغاز کررکھا ہے،طلبا نے سہولیات کے فقدان کے باعث چھٹیوں میں آن لائن کلاسسزکو وقت کا ضیاع قرار دے دیا،طلباء کا کہنا ہےکہ آن لائن کلاسسز صرف پیسے بٹورنےکا ایک طریقہ ہے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب بھرکے سکولوں میں چھٹیاں جاری ہیں،تعطیلات کے دوران نجی سکولوں کیجانب سےآن لائن کلاسسز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے،جس پرطلباء کا کہنا ہے کہ ؒ گھرمیں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں،آن لائن کلاسسزکےآغاز وقت کا ضیاع  ہے۔

طلباء نے مزید کہا کہ انہیں آن لائن کلاسسز لینےکی سمجھ نہیں آرہی،چھٹیوں کےبعد ٹیچرز کلاس رومز میں پڑھائیں تو زیادہ بہتر ہوگا،دوسری جانب والدین کا کہنا ہےکہ آن لائن کلاسسزکیلئے ہر گھرمیں سمارٹ فون یا لیپ ٹاپ ہونا بھی لازمی ہے،ہمارے پاس تو فیسیں ادا کرنےکیلئےپیسےنہیں،بچوں کوٹیب کہاں سےلے کردیں؟؟ملک بھر میں بے روزگاری کی وجہ سےپہلے ہی بچوں کی فیسیں ادا کرنا مشکل ہے،والدین نے مزید کہا کہ بچوں کےمسلسل کمپیوٹر یا سمارٹ فون کے استعمال سے نظر کمزور ہونےکاخدشہ بھی ہے۔

واضح رہے کہ  پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا, لاک ڈائون کو 14 اپریل تک توسیع دی گئی ہے،ادھر پنجاب بھر میں  لاک ڈاؤن کے 14 ویں روز بھی جاری ہے، لاہور کے اب تک  1 لاکھ 10 ہزار 939 شہریوں کو ناکوں پر روک کرسفرکی وجہ پوچھی گئی،1 لاکھ 2 ہزار 573 شہریوں کو وارننگ دے کر واپس گھربھیجا گیا,پولیس کی شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی کوشش جاری ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 1406 مقدمات،غیر ضروری سڑکوں پر آنیوالے 95 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ جاری کی گئی،لاک ڈاؤن کے چودہویں روز سختی نرمی میں بدل گئی.

یاد رہے دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے،اب تک یہ وائرس 12لاکھ سے زیادہ انسانوں کو اپنا نشانہ بنا چکا ہے،70 ہزار سے زائد افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔جوں جوں ٹیسٹوں کی تعداد بڑھائی جارہی ہے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

مزیدخبریں