پاکستان میں کورونا کیسز حیران کن حد تک جانے کا خدشہ

6 Apr, 2020 | 11:32 AM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : کورونا وائرس سےپاکستان میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ملک میں اموات کی تعداد 50 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3200 سے تجاوز کرگئی ہے۔


ترجمان پرائمری ہیلتھ کئیر کے مطابق 537عام شہری،312زائرین سینٹرز،347رائیونڈ سے منسلک افراد میں تصدیق ہوچکی ہے, اجتماع میں شرکت کرنے والے 10263 ارکان کو کورنٹین سنٹرز میں رکھا گیا,33اضلاع میں تبلیغی ارکان کےلیے کورنٹین سنٹرز بنائے گئے ہیں,لاہور میں کرونا وائرس کے 220 کنفرم مریض ہیں,26اضلاع سے کورونا کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اب پاکستان کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی بڑھ سکتی ہے،ڈاکٹر عطا الرحمان کہتے ہیں کہ  ملک میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک جاسکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام   میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ صلاحیت کی کمی ہے۔ 

انہوں نےکہا کہ جب تک ہم ٹیسٹنگ صلاحیت نہیں بڑھائیں گے، اس وقت تک ہمیں کنفرم تعداد معلوم نہیں ہوسکتی۔ٹیسٹنگ کے بغیر ہم آگے نہیں چل سکتے جب کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہمیں تربیت یافتہ عملے کی بھی فوری ضرورت ہے۔


دوسری جانب ماہر صحت ڈاکٹر سعید اختر نے  کہا کہ ہمیں ملک میں کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، کورونا پر قابو پانے کے لیے ہمیں ایک دن میں 10 ہزار ٹیسٹ کرنا ہوں گے۔ آنے والے دنوں میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

خیال رہے کہ ترکی کے شہر استنبول سے 193 مسافر قومی ائیرولائن کی پرواز سے گزشتہ روز وطن پہنچے تھے جن کے ٹیسٹ کیے گئے تو 22 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس پر انہیں سلام آباد کے 3 ہوٹلوں میں قرنطینہ کر دیا گیا۔

یاد رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے،اب تک یہ وائرس 12لاکھ سے زیادہ انسانوں کو اپنا نشانہ بنا چکا ہے،70 ہزار سے زائد افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔جوں جوں ٹیسٹوں کی تعداد بڑھائی جارہی ہے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔



مزیدخبریں