مرغی کی قیمت میں حیران کن کمی، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

6 Apr, 2020 | 09:58 AM

سٹی42: مہنگائی سے ستائے شہریوں کے خوشخبری، مرغی کی قیمت میں حیران کن کمی، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ شہری خوش جبکہ فارمر پریشان ہیں.لاہور شہر کی اربن مارکیٹ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 28 روپے فی کلو کمی کردی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 149 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی  ریکارڈ کی گئی۔ زندہ مرغی 19 روپے کمی کے بعد 103 روپے کلو فروخت جبکہ مرغی کا گوشت 28 روپے کمی کے بعد 149 روپے فی کلو ہو گیا۔ فارمی انڈے 2 روپے اضافے کے بعد 120 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب ٹولنٹن مارکیٹ کے صدر طارق جاوید  کا کہنا تھا  کہ گذشتہ دنوں سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث پولٹری فارمرز نے طلب سے زائد برائلر مارکیٹ میں فراہم کیا جس کے باعث     قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تاہم اب برائلر کی رسد طلب کے مطابق نہ ہونے کے باعث     قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے اور آنے وقت دنوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے برائلر کی بڑھتی ہوئی     قیمت کو مزید  کم کروائے۔

 فارمر حضرات کا کہنا ہے کہ فیڈ مہنگی ہونے کی وجہ سے  مرغی کی تیاری میں خرچہ زیادہ آتا ہے اور  مرغی سستے داموں بیچنے پر انھیں لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ فارمر حضرات نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فیڈ کے نرخوں میں کمی کرے ۔

واضح رہے کہ فیڈ کے نرخناموں میں اضافے کی وجہ سے اکثر  فارمر مالکان نے اپنے فارم بند کردیئے ہیں جس سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں۔  مزید اس طرح کے حالات رہے تو ملک میں بے روزگاری کی شرح مزید بڑھ جائے گی۔ 
 
 

مزیدخبریں