اداکارہ دیدار نے اپنے ملازمین میں راشن اور نقدی تقسیم  کردی

6 Apr, 2020 | 01:08 AM

Malik Sultan Awan

 (زین مدنی )لالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور بیوٹیشن دیدار نے اپنے بیوٹی سیلونز کی بیس سے زائد بیوٹیشنز لڑکیوں ،گارڈز اور دیگر ملازمین میں ایک ماہ کا راشن اور نقدی تقسیم کی ۔

دیدار نے سبھی ملازمین کے گھروں میں جا کر ان میں راشن اور نقدی تقسیم کی ۔اس سلسلے میں دیدار نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کوئی شوق نہیں ہے کہ وہ نیکی کا کا م کرکے سب کو بتائیں لیکن وہ یہ مثال بنانا چاہتی ہیں کہ وہ ملازمین جو آپ کے بل بوتے پر کام کرتے ہیں کہ انہیں ماہانہ تنخواہ ملے گی اس مشکل گھڑی میں وہ کم از کم پریشان نہ ہوں کہ کام بھی نہیں ہے اور ان کے گھر میں کیسے چولہا جلے گا ۔

دیدار نے کہا کہ ہم اگر کچھ بھی نہیں کر سکیں تو کم از کم اپنے قرب و جوار میں موجود ایسے لوگوں کو ضرور راشن اور ضرورت کی اشیاءدیں جنہیں آپ جانتے بھی ہوں اور وہ اس کے مستحق بھی ہوں ۔

دیدار نے کہا کہ یہ مشکل کی گھڑی ہے گزر جائے گی لیکن کم از کم آپ کو ایسے کام ضرور کرنے چاہیے اور ایسے مستحق افراد کی ضرور مدد کرنی چاہیے جن سے آپ کو دعائیں بھی ملیں اور آپ کو یقین بھی ہوجائے کہ آپ نے جس کو راشن یا نقدی دی ہے وہ ضائع تو نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں