(اکمل سومرو)ایم اےاو کالج کےپرنسپل ریاض ہاشمی کی اہلیہ انتقال کرگئیں،مرحومہ سانس کی تکلیف میں مبتلا تھیں۔
ایم اے او کالج کے پرنسپل اور چیئرمین لاہور بورڈ ریاض ہاشمی کی اہلیہ کو اچانک طبیعت خراب ہونے پرمیو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ان کاکورونا ٹیسٹ بھی کرایا گیاتاہم ٹیسٹ کی رپورٹ نیگٹیو آئی ۔ سانس کی تکلیف زیادہ ہونے پر انھیں ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔ہسپتال میں ایک روز وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جاملیں۔ مرحومہ کی عمر پچپن برس تھی ۔انھیں ویلنشیا ٹاؤن میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔
پرنسپل ایم اےاو کالج کی اہلیہ انتقال کرگئیں
6 Apr, 2020 | 12:47 AM