کورونا وائرس، نسیم وکی کی شہریوں سے آیت کریمہ کے ورد کی اپیل

6 Apr, 2020 | 12:40 AM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) سٹیج ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار کامیڈین مصنف وہدایتکار نسیم وکی نے کورونا وائرس جیسی وباء سے نمٹنے اور اس کے خاتمے کے لئے آیت کریمہ کے ورد کو کثرت سے پڑھنے کی اپیل کردی۔

سٹی فورٹی ٹو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نسیم وکی نے کہا کہ کورونا وائرس ایک وباء ہی نہیں اللہ پاک کی طرف سے پوری دنیا کے لئے ایک عذاب ہے اور اس عذاب سے صرف آیت کریمہ کا ورد کرکے ہی نکلا جا سکتا ہے۔

نسیم وکی کا کہنا تھا کہ ہمارے اعمال ایسے ہیں کہ رب کی ذات ہم سے ناراض ہوگئی ہے۔ ہمیں اس وباء سے بچنے کے لئے استغفار کرنا اور آیت کریمہ کے ورد کو کثرت سے پڑھنا ہے۔

نسیم وکی نے کہا کہ ہر نماز کے بعد جتنا بھی آیت کریمہ کا ورد ہوسکے وہ کریں کیونکہ آیت کریمہ بڑی سے بڑی مشکل سے نکال دیتا ہے۔

علا وہ ازیں نسیم وکی نے مزید کہا کہ وہ شہریوں سے یہ بھی اپیل کرتے ہیں کہ جب خریداری کے لئے بازار میں جائیں تو صرف گھر کا ایک فرد ہی جائے نا کہ پوری فیملی خریداری کے لئے جائے۔ نسیم وکی نے کہا کہ چھوٹے بچوں کو اس وباء سے جتنا ہوسکے بچائیں۔

واضح رہے پاکستان میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 اموات ہوئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 45 تک جاپہنچی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2880 ہوگئی ہے,ہفتے کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے، دونوں افراد کا تعلق پشاور سے تھا۔  پنجاب میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریض 1380 ہوگئے، لاہور میں کورونا وائرس کے  کنفرم مریضوں کی تعداد 260 تک جاپہنچی۔

مزیدخبریں