پسند کی شادی پرباپ نے بیٹی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا

6 Apr, 2020 | 12:24 AM

Arslan Sheikh

( فخر امام )غیرت کے نام پر قتل کے واقعات بڑی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ایک اور حوا کی بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی۔

غیرت کے نام پر قتل کسی بھی معاشرے کی ثقافت کا حصہ نہیں یہ ایک تلخ حقیقت ہے جسے قبول کیا جانا چاہیے۔ دیہی اور دور دراز علاقوں میں اس جرم کی شرح بڑے شہری علاقوں کی نسبت بہت کم ہے۔اسی طرح آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ عورت کے خلاف اس جرم میں بھی سب سے آگے ہے۔نام نہاد غیرت کے نام پر قتل کی وارداتوں میں صوبوں کے لحاظ سے پنجاب پہلے نمبر پر ہے ۔

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاون میں سنگدل باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق 23 سالہ مقتولہ سحر نے دو ماہ قبل عثمان نامی شخص کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی۔ ملزم عبدالرحیم نے بیٹی کو صلح کے بہانے گھر بلا کر باقاعدہ رخصتی کا وعدہ کیا۔ سحر واپس آئی تو کلہاڑیوں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کردیا۔

پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔ غیرت کے نام پر قتل کرنے والا باپ عبدالرحیم موقع سے فرار ہوچکا ہے۔

دوسری جانب تھانہ اچھرہ کی حدود میں گلی میں بیٹھنے سے منع کرنے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ تصادم میں خواتین اور دیگر افراد پر تشدد کیا گیا۔ جس سے کئی افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ 

مزیدخبریں