( شہباز علی ) 72ویں پنجاب گیمز لاہور ڈویژن کی مجموعی برتری کے ساتھ اختتام پزیر ہوگئیں، فیصل آباد نے دوسری اور گوجرانوالہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور کا کہنا ہے کہ پنجاب گیمز سے کھیلوں میں انقلاب برپا ہوگیا ہے۔
پنجاب گیمزکے آخری روز کے مقابلوں میں لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے کھلاڑی چھائے رہے۔ آخری روز ہاکی میں بہاولپور، سوئمنگ میں لاہور اور فیصل آباد جبکہ مارشل آرٹس میں ساہیوال کے اتھلیٹس کا پلڑا بھاری رہا۔
لاہور کے اذلان خان پانچ گولڈ میڈل جیت کر پنجاب کے بہترین تیراک جبکہ فیصل آباد کے 13 سالہ سوئمر حمزہ آصف نے نو میڈلز جیت کر نوجوان تیراک کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اذلان خان اور حمزہ آصف کا کہنا تھا کہ گیمز میں حصہ لے کر بہت کچھ سیکھنے کو ملا اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی خواہش ہے۔
گیمز میں نو سالہ محمد زکریا نے پینٹا تھیلون میں سونے کا تمغہ جیت کر گیمز کے کم عمر ترین گولڈ میڈلسٹ کا اعزاز اپنے نام کیا، گیمز میں شریک اتھلیٹس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ قومی کھیلوں میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔