آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے

6 Apr, 2019 | 05:29 PM

Shazia Bashir

سٹی42: آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے 16ڈی ایس پیزسمیت 17افسران کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی شاہد رشید کو پولیس ٹریننگ کالج لاہور، ڈی ایس پی بہارحسین کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایس ڈی پی اوچیچہ وطنی ساہیوال، ڈی ایس پی نوید مرتضی کوسپیشل برانچ پنجاب سے ایس ڈی پی اونیوملتان، ڈی ایس پی شیر احمد کوسی ٹی ڈی خوشاب، ڈی ایس پی محمد علی شاہد کو سی ٹی ڈی میانوالی سے ایس ڈی پی دریا خان بھکر، ڈی ایس پی غلام احمد کوایس ڈی پی او خیر پور ٹامیوالی، ڈی ایس پی محمد شبیر کوسپیشل برانچ قصور سے ایس ڈی پی او سانگلہ، ننکانہ،رضوان منظور کو پولیس لائنز شیخوپورہ سے ایس ڈی پی اوپتوکی، ڈی ایس پی شبریز حسین کو سی ٹی ڈی سرگودھا سے ایس ڈی پی او گوجرہ، ڈی ایس پی ناصر نوازکو سرگودھا ریجن سے ایس ڈی پی او صدر مظفر گڑھ تعینات کیا گیا ہے۔

 ڈی ایس پی عزیز احمد کو اوور سیزسرگودھا سے ایس ڈی پی او شورکورٹ۔ ڈی ایس پی امیر عباس کو پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا سے پی ایچ پی پنجاب لاہور، ڈی ایس پی محمد یعقوب اعوان کو سی سی پی او آفس لاہور سے ایس ڈی پی اوفیروزوالہ،  ڈی ایس پی نعمان عزیز کو سپیشل برانچ پنجاب، ڈی ایس پی محمداسلم کو پولیس لائنز جھنگ سے ایس ڈی پی او جنڈ ، صوبہ خان کو ایس ڈی پی او مغلپورہ تعینات کیا گیا جبکہ محمد اظہرکوایس ڈی پی اوحسن ابدال تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

مزیدخبریں