پنجاب اسمبلی میں درسی کتب کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف تحریک التواء جمع

6 Apr, 2019 | 05:19 PM

Shazia Bashir

سٹی42: پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے درسی کتب کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع، پنجاب کی 20 سرکاری یونیورسٹیوں میں اہم عہدے خالی ہونے کیخلاف بھی قرار داد جمع کرادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے درسی کتب کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف تحریک التواء مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کروائی جس میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی پڑھائی کے آڑے آگئی۔   درسی کتب خریدنا بھی عذاب ہوگیا ہے، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے درسی کتب 12 فیصد مہنگی کردیں، والدین اور بچے حکومت سے کتابیں سستی اور بروقت فراہم کرنے کی دہائی دے رہے ہیں۔

 دوسری جانب ن لیگی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری نے پنجاب کی 20 سرکاری یونیورسٹیوں میں اہم عہدے خالی ہونے کیخلاف تحریک التواء جمع کروائی، جس میں کہا گیا کہ پنجاب کی 20سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل رجسٹرار، خزانچی اور کنٹرولرامتحانات کے اہم عہدے خالی جبکہ اہم انتظامی عہدوں پر سالہا سال سے عارضی اور قائم مقام تعیناتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔  ان انتظامی عہدوں پر گورنرپنجاب یا سنڈیکیٹ کے حکم پر تقرریاں کی جاتی ہیں، لیکن اکثر جامعات میں وائس چانسلرز نے عارضی طور پر ان آسامیوں کو پر کر رکھا ہے، ان عہدوں سے مخصوص تمام مراعات بھی دی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں