سٹی42: محکمہ ایکسائزکا صوبہ بھرمیں کم ٹیکس ریکوری اہداف حاصل ہونے پر آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ٹیکس کا مقررہ ہدف پورانہ کرنے والےافسران کوعہدوں سے ہٹانے کا عندیہ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائزمیں ریکوری اہداف حاصل نہ ہونے پر موٹربرانچز، پراپرٹی ٹیکس ریکارڈ سمیت متعلقہ ٹیکس کے ریکارڈ کا آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی جی ایکسائزنے آڈٹ کیلئےخصوصی ٹیم تشکیل دیدی جوکہ ابتدائی طورپرلاہورسے شروع کر کےصوبہ بھرمیں آڈٹ کرے گا، خصوصی ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر،2ای ٹی اوزاورآڈٹ برانچ کے اہلکار شامل ہیں ٹیم نےابتدائی طورپرلاہوراورگوجرانوالہ میں کم ٹیکس ریکوری کا آڈٹ شروع کردیا ہے۔
جس میں تمام موٹربرانچز، پراپرٹی ٹیکس، لگژری ٹیکس کی کم ریکوری کا آڈٹ ہوگا، ڈی جی خصوصی ٹیم ٹوکن ٹیکس کا بھی مکمل ریکارڈ چیک کرے گی۔
کم ٹیکس ریکوری کی وجوہات پرذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی، ڈی جی ایکسائز خصوصی ٹیم رواں ماہ آڈٹ مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔
مقررہ ہدف پورانہ کرنیوالوں کوعہدوں سےہٹا دیا جائیگا۔