سٹی42: لاہور چیمبر آف کامرس میں کنونیئر خواجہ خاوررشید کی زیر صدارت اچیومنٹ ایوارڈ دوہزار انیس کے تیاریوں کے حوالے سے اجلاس، خواجہ خاور رشید نے کہا کہ ایکسپورٹ، مینوفیکچرنگ، تجارت سمیت دیگرشعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانیوالی کاروباری شخصیات کو اچیومنٹ ایوارڈ دیئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورچیمبرآف کامرس کے اچیومنٹ ایوارڈ دوہزار انیس کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں معروف کاروباری شخصیات باؤ محمد بشیر، میاں عبدالرزاق، معظم رشید، رضوان اختر شمسی، مدثر مسعود، شہباز اسلم بھٹی شریک ہوئے۔ کنوینیئر خواجہ خاوررشید نے کہا کہ ایکسپورٹ، مینوفیکچرنگ، ٹریڈ سمیت دیگر شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی کاروباری شخصیات کو اچیومنٹ ایوارڈ دیئے جائیں گے۔
ایوارڈ کی تقریب مئی کے وسط میں ہوگی جس میں وزیراعظم عمران خان کومہمان خصوصی کےطورپرمدعوکیا جائے گا۔