(جنید ریاض) سکول انفارمیشن سسٹم پر پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کا پروفائل بنوایا جائے گا، پروفائل سے اساتذہ کی تعلیمی قابلیت اور تجربہ باآسانی معلوم کیا جاسکے گا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے بنائے گئے سافٹ وئیر" سکول انفارمیشن سسٹم" پر پنجاب بھر کے اساتذہ کا پروفائل بنانے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اساتذہ کو پروفائل 12 اپریل تک بنانے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے، اساتذہ کی پروفائل کا لاگ اِن اور پاس ورڈ ان کے موبائل پر بھیجا جائے گا، پاس ورڈ موصول نہ ہونے پر اساتذہ کو محکمہ سکول ایجوکیشن سے رابطہ کرنا ہوگا۔
اساتذہ کی پروفائل بنانے کی ذمہ داری سکول سربراہان پر عائد ہوگی، پروفائل میں غلط ڈیٹا اَپ لوڈ کرنے پر سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی، ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم نے اساتذہ کے پروفائل بنانے کے حوالے سے تمام اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔