حمزہ شہباز کے گارڈز کیخلاف مقدمہ درج

6 Apr, 2019 | 12:59 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) نیب نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز کے گارڈز کیخلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج کروا دیا۔

قومی احتساب بیورو لاہور کی درخواست پر پولیس نے حمزہ شہباز کے گارڈز کیخلاف  مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کے گھر پہنچی تو گیٹ پر موجود سکیورٹی گارڈز عبدالرحمن، شہباز خان، محمد سلیم کو حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری دکھائے گئے، جسے دیکھ کر وہ مشتعل ہوگئے، سکیورٹی گارڈز نے نیب کے ڈرائیور ممتاز حسین کو گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکے کپڑے پھاڑ ڈالے جبکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

درخواست میں حمزہ شہباز یا ان کی فیملی کے کسی ممبر کو نامزد نہیں کیا گیا، سرکاری کارروائی کے دوران مداخلت، ہراساں اور زدوکوب کرنے کی دفعات مقدمے میں شامل کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں