پنجاب حکومت نے ڈولفن فورس کو ایک کروڑ دے کر ٹرخا دیا

6 Apr, 2019 | 10:32 AM

Sughra Afzal

(عرفان ملک) پنجاب حکومت نے پولیس کے فنڈز بھی روک لیے، فنڈز نہ ملنے کے باعث موٹرسائیکلیں ناکارہ ہونے لگیں، لاہور پولیس کے ڈولفن سکواڈ کو اس وقت شدید مالی بحران کا سامنا ہے، جس  سے ڈولفن سکواڈ کی پٹرولنگ بھی متاثر ہورہی ہے۔

پولیس کے مطابق پہلے بیچ میں آنے والی ڈولفن فورس کی 300 موٹرسائیکلوں کے ٹائر اور انجن اپنی معینہ مدت پوری کرچکے ہیں، اب ان موٹرسائیکلوں کی مینٹی نینس کے لیے فنڈز درکار ہیں، یہ آئے روز انجن اور ٹائر تبدیل نہ ہونے کے باعث خراب ہورہی ہیں، موٹر سائیکلوں کی مینٹی نینس کے لیے ساڑھے چار کروڑ روپے مانگے تھے تاہم حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ڈولفن فورس کو موٹرسائیکلوں کی مرمت کیلئے صرف ایک کروڑ جاری کیے گئے۔

 واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ڈولفن فورس کی 70 بائیکس اپنے آبائی اضلاع بھی بھجوا چکے ہیں۔

مزیدخبریں