چوہنگ کے علاقہ میں فارمیسی کی چھت گرگئی، 2 افراد زخمی

6 Apr, 2018 | 11:35 PM

رانا جبران
Read more!

عابد چوہدری: چوہنگ کے علاقہ میں فارمیڈیک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے باعث چھت گر گئی، ملبے تلے دو مزدوروں کو ریسکیوٹیموں نے زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔  

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں فارمیڈیک فیکٹری میں زور دار دھماکے کے ساتھ بوائلر پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں فیکٹری کے سٹور روم کی چھت گر گئی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: پاکستانی ائیر لائنز میں بڑی تبدیلی سامنے آگئی

چھت گرنے کے باعث سٹور روم میں موجود دو افراد ملبے تلے دب گئے، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے نکال کر جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں شفقت اور بشارت شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیبر ڈیپارٹمنٹ اور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

یہ لازمی پڑھیں: شریف خاندان کو سکیورٹی خطرات لاحق، محکمہ داخلہ کی دوڑیں لگ گئیں

 اس دوران فیکٹری کے دروازے نہ کھولنے پر علاقہ مکین دیواریں پھلانگ کر فیکٹری داخل ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں