پاکستانی ائیر لائنز میں بڑی تبدیلی سامنے آگئی

6 Apr, 2018 | 10:52 PM

رانا جبران

نبیل ملک: باکمال لوگوں کی لاجواب سروس، قومی ایئر لائن انتظامیہ نے اپنے طیاروں کا لوگو تبدیل کر لیا۔ اب جہازوں کی دم پر قومی پرچم کی بجائے قومی جانور " مارخور" کی تصویر آویزاں کی جائے گی۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ترجمان پی آئی اے اطہر اعوان کے مطابق اب پی آئی اے کے جہازوں کی دم پر قومی پرچم کی بجائے اب قومی جانور کی تصویر پرنٹ ہو گی۔

ترجمان کے مطابق مارخور کی دم والے جہازوں کی تصاویر کو بہت سراہا جا رہا ہے جن کے ڈیزائن کی تصاویر سٹی 42 نے حاصل کر لی ہیں۔ پی آئی اے افسران اور عملے کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ پی آئی اے میں جان ڈالنے کے لیئے احسن اقدام کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں