پنجاب فوڈ اتھارٹی،پیکنگ میں بکنے والے جوسز کےحوالےسے آگاہی مہم کا آغاز

6 Apr, 2018 | 09:45 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عمران یونس: پیکنگ میں بکنے والے جوسز میں کتنا پھل اور کتنا فلیور، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوامی مہم شروع کردی، تمام جوسز میں اجزاء کی معلومات عام کر دی گئیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو ڈبوں والے جوس سے متعلق آگاہی دینے کیلئے مہم شروع کر دی، اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے آگاہی نوٹس جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شہری جوس خریدتے وقت لیبل کا بغور مطالعہ کریں۔ ایسی پراڈکٹ کا استعمال کریں جس میں پھلوں کا مواد زیادہ ہو، فروٹ جوسز، فروٹ نیکٹرز، فروٹ ڈرنکس کا استعمال کیا جائے، جبکہ کاربونیٹڈ، نان کاربونیٹڈ فلیورڈ ڈرنکس اور فلیورڈ پاوڈر ڈرنکس کے استعمال سے اجتناب کیا جائے۔

فروٹ بیوریجز،فروٹ ڈرنکس پھلوں کے اجزاء کی مقدار آٹھ فیصد ہے،،فروٹ نیکٹرز میں پھلوں کے اجزاء کی مقدار پچیس سے پچاس فیصد ہے۔ فروٹ سیرپ، فروٹ سکواش میں پھلوں کے اجزاء کی مقدار پچیس فیصد ہے جبکہ فروٹ جوسز صرف پھلوں کے اجزاء سے بنتے ہیں۔

مزیدخبریں