حکومت پاکستان فوج کو کشمیر کی آزادی کے لیے اجازت دے:ڈاکٹر اشرف آصف

6 Apr, 2018 | 09:42 PM

رانا جبران
Read more!

زبیرعلی: علامہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی سات اپریل کو ہونے والی نظام مصطفی کانفرنس کے حوالے سے پریس کانفرنس، پاکستان سمیت دیگر ممالک سے لوگوں کا جم غفیرکانفرنس میں شرکت کرے گا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق علامہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کا کہنا تھا کہ نظام مصطفیٰ کانفرنس کے لیے انتظامات شروع کردیے گئےہیں، جو کہ سات اپریل کو نماز عصر تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ کانفرنس نماز مغرب کے بعد شروع ہو کر چار بجے صبح تک جاری رہے گی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:سپیڈو بس سرکاری خزانہ پربوجھ، ایک سال میں 1 ارب 16 کروڑ کا خسارہ

دوسری جانب سکیورٹی کی ذمہ داری ایک ہزار نوجوان دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر کی جانب سے انکی تشہیری مہم کو روکا جا رہا ہے۔ جو سراسر زیادتی ہے۔

انہوں نے کشمیر کے حوالےسے بات کرتے ہوے کہا کہ کشمیر کو بزور شمشیر آزاد کرایا جائے۔ حکومت پاکستان فوج کو کشمیر کی آزادی کے لیے اجازت دے۔ مینار پاکستان کے ساے تلے کھڑے ہو کر نعرہ بلند کر رہے ہیں کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔

مزیدخبریں