رضوان نقوی:کسٹمزانٹیلی جینس کی شیراکوٹ اور ملتان روڈ پر کارروائی، پرندوں کی خوراک میں استعمال ہونے والے سمگل شدہ بیج کی بھاری کھیپ جبکہ الیکٹرونکس مصنوعات کا کنٹینر اور ٹرک تحویل میں لے لیا گیا۔
کسٹمز انٹیلی جینس کی ٹیم نے شیراکوٹ اور ملتان روڈ پر کارروائیاں کیں، اس دوران لاکھوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان لے کرآنے والا ٹرک اور کنٹینر تحویل میں لے لیا گیا، کوئٹہ سے آنے والے ٹرک سے پرندوں کی خوراک میں استعمال ہونے والے سمگل شدہ بیج کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی ہے۔ پرندوں کی خوراک میں استعمال ہونے والے"کنگنی سیڈ"افغان ٹرانزٹ کے نام پر لائے گئے تھے۔ کراچی سے الیکٹرونکس اورہارڈویئرمصنوعات لے کرآنے والا کنٹینر بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
کسٹمز انٹیلی جینس حکام کے مطابق کنٹینر اور ٹرک سے برآمد ہونے والےسامان کی مجموعی مالیت 50لاکھ سے زائد ہے۔ چھاپہ مار ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان طارق کی سربراہی میں کارروائی کی، کسٹمزانٹیلی جینس آفیسر ذوالفقار علی ڈوگر، آغا سلطان حیدر اور سہیل مرتضی چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے۔