ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گریٹر اقبال پارک میں پاکستان کا پہلا جدید نیشنل ہسٹری میوزیم بنے گا

گریٹر اقبال پارک میں پاکستان کا پہلا جدید نیشنل ہسٹری میوزیم بنے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرنایاب: گریٹر اقبال پارک میں پاکستان کا پہلا جدید نیشنل ہسٹری میوزیم، ہسٹری میوزیم کا افتتاحی شیڈول جاری کردیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نیشنل ہسٹری میوزیم کا افتتاح چودہ اپریل کو کریں گے۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق کمشنر آفس کی زیر نگرانی گریٹر اقبال پارک میں پی ایچ اے کے منصوبے ہسٹری میوزیم کا سول سٹرکچر سو فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔ ہسٹری میوزیم میں ہیروز گیلری اور وڈیو والز بھی مکمل کرلی گئیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: سپیڈو بس سرکاری خزانہ پربوجھ، ایک سال میں 1 ارب 16 کروڑ کا خسارہ

 آرٹ اینڈ کلچر، پکچر گیلریز، منی تھیٹر، ایمفی تھیٹر کو بھی مکمل کرلیا گیا، جبکہ ہسٹری میوزیم میں آزادی پاکستان کو اجاگر کرنے کے لیے ٹرین کی بوگی بھی مکمل کرلی گئی۔ قائد اعظم کا ہولوگرام کا فیچر بھی مکمل کردیا گیا۔ ہسٹری میوزیم کا مونو گرام، سائن بورڈز بھی لگا دئے گئے۔ کمشنر آفس کی جانب سے وزیراعلیٰ کو افتتاح کی تاریخ سے متعلق استدعا کردی گئی۔