سپیڈو بس سرکاری خزانہ پربوجھ، ایک سال میں 1 ارب 16 کروڑ کا خسارہ

6 Apr, 2018 | 07:42 PM

رانا جبران
Read more!

قذافی بٹ: سپیڈو بس منصوبہ سرکاری خزانے پر بوجھ بننے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی گئی۔ لاہور کی آبادی ایک کروڑ سے زائد، سپیڈو بس کے مسافر صررف1 لاکھ ہیں۔

سٹی 42 نیوزذرائع کے مطابق تحریک التواء مسلم لیگ ق کے چوہدری عامر سلطان چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سپیڈو بس منصوبہ سرکاری خزانے پر بوجھ بن گیا ہے۔حکومتی نمائشی پالیسیوں سے خزانے کو نقصان پہنچا ہے۔ ایک سال میں 1 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ سال بھر میں صرف 11 کروڑ 43 ہزار روپے زائد رقم اکھٹی ہوسکی۔

علاوہ ازیں لاہور کی 1 کروڑ سے زائد آبادی ہے۔ جبکہ سپیڈو بس سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے بھی کم ہے۔ 12سپیڈو بسیں لودھراں منتقل کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کو متعدد بار صوبائی وزراء نے کارڈ سسٹم ختم کرنے کی سفارش بھی کی۔ نمائشی منصوبوں اور بے سود حکومتی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے۔

مزیدخبریں