سکھ یاتریوں کیلئے خوشخبری، وزارت داخلہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو بڑا حکم دیدیا

6 Apr, 2018 | 05:17 PM

Read more!

(سٹی 42) ہر سال جب اپریل کے وسط میں گندم کی کٹائی شروع ہوتی ہے تب بھوگ اکھنڈ پاٹھ گورد وارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں  سکھوں کے موسمی تہوار بیساکھی میلے کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں جس میں شرکت کیلئے بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد پاکستان آتی ہے۔

سکھ یاتریوں کیلئے خوشخبری بڑی خوشخبری آگئی ہے،  وزارت داخلہ حکومت پاکستان نے نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کو سکھ یاتریوں کو 10 روز کیلئے پاکستانی یاترا کا ویزا جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ نے بیساکھی 2018 کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی ہے، پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے بعام، قیام اور میڈیکل کی سہولت دی جائے گی۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔پاکستان کے پہلے جدید ترین ہسٹری میوزیم کا افتتاح کب ہوگا، اعلان کردیا گیا

متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے 12 اپریل کو واہگہ ریلوے سٹیشن پہنچیں گے۔ 14 اپریل کو بیساکھی کی مذہبی تقریب میں شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں