لاہور میں منفرد رکشہ کی انٹری

6 Apr, 2018 | 04:45 PM

احمد علی کیف

عفیفہ نصراللہ:لاہور میں اے سی رکشہ کی انٹری،رکشوں سے منفرد رکشہ سب کی نگاہ کا مرکرز ،اس رکشہ کی  بناوٹ شہریوں کو سورج کی تپش سے دور رکھے گی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی منفرد رکشوں کی تصاویر نے سب کی توجہ اپنی طرف مرکوز کر لی ہے۔دیکھنے میں یہ رکشہ ہے لیکن اس کو اے سی رکشہ کا نام دیا گیا ہے۔تاہم اس رکشہ میں اے سی تو نہیں لیکن اس میں ایک چھوٹا سا پنکھا لگایا گیا ہے جو گرمی دور کرنے میں کافی مددگار ثابت ہو گا۔اس رکشہ کی  بناوٹ شہریوں کو سورج کی تپش سے دور رکھے گی۔

علاوہ ازیں اس جدید رکشہ میں سن پروف شیشیہ لگایا گیا ہے جو باہر کی گرمی کو باہر ہی رکھے گا اور دروازے کا لوک سسٹم بھی ہے تاکہ مسافر آرام سے اور با خفاظت اپنی منزل تک پہنچ سکے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ اس رکشہ میں وہ آرام سے چڑھ اور اتر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں