(سٹی42) شہر لاہور میں آزادی پاکستان کی جدوجہد اور ان کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جدید ترین ہسٹری میوزیم کی تعمیر مکمل، وزیراعلیٰ پنجاب 14 اپریل کو افتتاح کریں گے۔
سٹی 42 کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں پاکستان کے پہلے جدید ترین ہسٹری میوزیم کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے، اس میں پاکستان کی تاریخی پر مبنیٰ مختلف ہسٹری گیلریز بنائی گئی ہیں، ہسٹری میوزیم میں ایمفی تھیٹر، ویڈیو وال، منی تھیٹر بھی بنایا گیا، گریٹر اقبال پارک میں شہریوں کی تفریح کے لئے مصنوعی جھیل بھی بنائی گئی ہے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔وزارت داخلہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو بڑا حکم دیدیا، سکھ یاتریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
نیشنل ہسٹری میوزیم میں1857 سے1947 تک جنگ آزادی کی تاریخ کو پیش کیا گیا۔ آزادی پاکستان کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پورٹریٹس بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔ہسٹری میوزیم میں پہلی مرتبہ شہریوں کو تحریک آزادی کی مستند تاریخ سے روشناسی کے لئے آڈیو ویڈیو انفارمیشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔شہریوں کیلئے خوشخبری، اب لاہور میں لندن طرز کا ہائیڈ پارک بنے گا
ذرائع کے مطابق کمشنر آفس کی جانب سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو استدعا کی گئی ہے کہ 14 اپریل کو اس کا افتتاح کردیا جائے۔