چیف ایگزیکٹو ایڈن ہاؤسنگ ڈاکٹر انجم کو نیب میں پیش نہ ہونا مہنگا پڑسکتا

6 Apr, 2018 | 01:59 PM

Read more!

(سٹی 42)  نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم، پیرا گون سوسائٹی کے بعد اب ایڈن ہاؤسنگ کے گرد شکنجہ کس دیا۔ قومی احتساب بیور کے بلاوے پر چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر انجم امجد کو آج نیب میں پیش نہ ہونا مہنگا پڑ سکتا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب کے سرکاری سکولوں کو روشن کرنے کا منصوبہ خود اندھیرے کی نذر

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیور نے ایڈن ہاؤسنگ سکیم کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر انجم امجد کو آج بروز جمعہ کو طلب کر رکھا ہے، ڈاکٹر انجم سے ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق سوالات پوچھیں جائیں گے، نیب نے ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان کی تمام جائیدادوں کی تفصیلات بھی حاصل کرلی ہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔شہریوں کیلئے خوشخبری، اب لاہور میں لندن طرز کا ہائیڈ پارک بنے گا

نیب حکام کا کہنا ہے کہ اگر چیف ایگزیکٹو ایڈن ہائوسنگ سوسائٹی آج پیش نہیں ہوں گے تو ان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔پیراگون سٹی کیس، نیب نے خواجہ برادران سے پائی پائی کا حساب مانگ لیا
 

مزیدخبریں