ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے سرکاری سکولوں کو روشن کرنے کا منصوبہ خود اندھیرے کی نذر

پنجاب کے سرکاری سکولوں کو روشن کرنے کا منصوبہ خود اندھیرے کی نذر
کیپشن: City42 - Solar Panel
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) دو ارب روپے کی لاگت سے پنجاب بھر کے پانچ ہزار سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ ٹھپ، تاحال ایک بھی سکول کو بھی متبادل توانائی پر منتقل نہ کیا جاسکا.

 حکومت پنجاب کی جانب دو سال قبل سرکاری سکولوں میں اجالا پروگرام شروع کیا جانا تھا ان میں لاہور کے پچاس سکول بھی شامل کیے گئے، پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد چو دھری نے بتایا کہ ابھی تک پنجاب کے کسی سکول میں سولر پینل نہیں لگایا گیا، فنڈز کی قلت کے باعث سکول سربراہان اپنی جیب سے بلوں کی ادائیگی پر مجبور ہیں۔

 خبر ضرور پڑھیں۔۔پیراگون سٹی کیس، نیب نے خواجہ برادران سے پائی پائی کا حساب مانگ لیا

سی ای او ایجوکیشن لاہور زاہد بشیر گورائیہ نے بتایا کہ سکولوں میں سولر پینلز لگانے کا عمل جاری ہے لیکن پہلے ان سکولوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا جہاں بجلی کی سہولت موجود نہیں۔

 یہ خبر پڑھیں۔۔۔عوام کیلئے خوشخبری، اب لاہور میں لندن طرز کا ہائیڈ پارک بنے گا

زاہد بشیرگورائیہ نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں بجلی کی بندش روز کا معمول ہے جس سے بچوں کی نہ صرف قابلیت بلکہ کارکردگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

 خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔لاہور پولیس نے کلرکوں سے جان چھڑانے کا منصوبہ تیار کرلیا

 طلبا نے کہا کہ حکومت نے اگر ایک اچھے منصوبے کا اعلان کیا ہے تو اسے پایہ تکمیل تک بھی پہنچایا جائے۔