ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیراگون سٹی کیس، نیب نے خواجہ برادران سے پائی پائی کا حساب مانگ لیا

پیراگون سٹی کیس، نیب نے خواجہ برادران سے پائی پائی کا حساب مانگ لیا
کیپشن: City42 - NAB Khawaja Saad Rafique, Khawaja Salman Rafique
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) پیراگون سٹی میں مبینہ کرپشن کے خلاف انکوئری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب نے اسٹیٹ بنک سے خواجہ برادران کے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لیں، جس کے لیے اسٹیٹ بنک نے پنجاب کے تمام بنکوں کو مراسلہ لکھ دیا۔

 یہ خبر پڑھیں۔۔عوام کیلئے خوشخبری، اب لاہور میں لندن طرز کا ہائیڈ پارک بنے گا

سٹی 42 کے مطابق نیب نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے ان کے بینک اکاؤنٹس اور لین دین کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ 1985 سے لیکر ابتک خواجہ برادرز کے اکاؤنٹس میں 5لاکھ سے زائد ہونے والی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔

 خبر ضرور پڑھیں۔۔ لاہور پولیس نے کلرکوں سے جان چھڑانے کا منصوبہ تیار کرلیا

نیب حکام کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی گئی ہے کہ خواجہ برادرز کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات 3اپریل تک جمع کرائی جائیں، اسٹیٹ بنک نے نیب کی ہدایت پر پنجاب کے تمام بینکوں کو خواجہ برادران کے اکائونٹس کی تفصیلات کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔