لاہور پولیس نے کلرکوں سے جان چھڑانے کا منصوبہ تیار کرلیا

6 Apr, 2018 | 10:55 AM

 (عرفان ملک) لاہور پولیس نے کلرکوں سے جان چھڑانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ ڈی آئی جی آفس میں ہیلپ ڈیسک تیار کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔عوام کیلئے خوشخبری، اب لاہور میں لندن طرز کا ہائیڈ پارک بنے گا
 
سٹی 42 کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سافٹ ویئر تیار کر لیا۔ اہلکاروں کو دفتری امور کے لیے کلرک مافیا کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پیش آئے گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے پی آئی ٹی بی کے افسروں سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ جس میں انہیں نئے سافٹ ویئر سے متعلق بریف کیا گیا۔

ڈی آئی جی اپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ ہیلپ ڈیسک کی مدد سے کانسٹیبلز کے تمام دفتری امور خود کار سسٹم کی مدد سے حل کیے جائیں گے۔ اہلکار چھٹی، سزا، اے سی آر سمیت دیگر امور کے بارے میں ہیلپ ڈیسک سسٹم کے ذریعے مدد لے سکے گا۔

مزیدخبریں