ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہونڈا نے ’’CG 125‘‘ کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا

ہونڈا نے ’’CG 125‘‘ کا نیا ماڈل متعارف کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستانی موٹر سائیکل ساز کمپنی اٹلس ہونڈا اپنے صارفین کیلئے نے ’ سی جی 125 ‘ کا 2025 کیلئے نیا  ماڈل متعارف کروا دیا ۔

  CG125 کے 2025 ماڈ ل کی رونمائی تقریب فیس بک پیج پر کمپنی کی جانب سے براہ راست نشر کی گئی ، تقریب میں ہونڈا کے بڑے ڈیلرز اور آفیشلز نے شرکت کی ۔تقریب میں شرکا ء کی جانب سے کمپنی کے عروج پر پہنچنے کی مثالیں اور جدوجہد کو بیان کیا ۔ کمپنی نے نئے ماڈل کیلئے نیا سلوگن متعارف کروایا ہے جو کہ ’’ دی ساونڈ آف پاور ‘ ہے ۔

یاد رہے کہ ہونڈا نے چند دن قبل اپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل  Honda CD 70 کا نیا ماڈل بھی متعارف کروایا تھا ۔

واضح رہے کہ عمومی طور پر صارفین پیٹرول کی بچت اور پائیدار ی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہونڈا کی سی ڈی 70 خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن ہونڈا 125 کی پہچان پائیدار کے علاوہ اس کی انوکھی اور صارفین کی جانب سے بے حد پسند کی جانے والی آواز ہے ۔کمپنی ہونڈا 125 کے تین ویرنٹس فروخت کیلئے پیش کرتی ہے جس میں ایک کک سٹارٹ، سیلف سٹارٹ اور گولڈ ماڈل شامل ہے ۔