ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مومِنو خوشیاں مناؤ کملی والا آ گیا؛ مسرتوں کے مہینے ربیع الاول کا آغاز ہو گیا

Rabi ul Awal,1446 hijri City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مومِنو خوشیاں مناؤ کملی والا آ گیا۔ ربیع الاول 1446 ہجری کا آغاز ہو گیا۔ عالمِ اسلام کے لئے مسرت کے مہینے کے آغاز پر چہار وانگِ عالم خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پاکستان بھر مین مساجد میں ماہِ مسرت کا استقبال  نبیِ آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم  کی نعتیں پڑھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ آج شب مساجد میں چراغاں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

اہلَ اسلام آج شب سے ہی  آنحضرت ﷺ کی ولات کی خوشیاں منانے کے لئے تیاریاں شروع کر رہے ہیں۔ گلیوں اور بازاروں کو سجانے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ بارہ ربیع الاول تک ملک بھر میں   بیشتر  آبادیوں میں گلیوں، بازاروں کی آرائش کر کے  جشنِ ولات النبیﷺ کے لئے تیار کر لیا جائے گا۔ 

آج شام ربیع الاول کے آغاز کا حکومت کی روئیت ہلال کمیٹی نے کل شب ہی اعلان کر دیا تھا کیونکہ ماہِ صفر کے تیس دن آج شام کو تمام ہو گئے ہیں جس کے بعد ربیع الاول کا آغاز ناگزیر تھا۔ 

آج جمعرات کی شام سورج ڈھلتے ہی لاکھوں اہلِ اسلام ربیع الاول کا مبارک چاند دیکھنے کے لئے گھروں کی چھتوں پر اور کھلے مقامات پر جمع ہو گئے۔ ماہ ربیع الاول کاآغاز ہوگیا
یکم ربیع الاول کا قمری تقویم کے حساب سے آغاز ہو چکا ہے اور آج شب ربیع الاول کی پہلی تاریخ ہے جو کل جمعہ کی شام  تک رہے گی۔
عید میلاد النبیﷺ منگل 17ستمبر  کوہوگی۔