ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لاہور کی بجائے فیصل آباد میں ہونگے

 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لاہور کی بجائے فیصل آباد میں ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لاہور کی بجائے فیصل آباد میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز کپ کے پانچوں مینٹورز نے پی سی بی سے فٹنس ٹیسٹ منتقل کرنے کی درخواست کی تھی جس کے پیش نظر اب پاکستانی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لاہور کی بجائے فیصل آباد میں ہونگے۔

پاکستان کے سنٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ اب 7 اور9 کو فیصل آباد میں ہوگا، مینٹورز نے تمام کھلاڑیوں کو کیمپ لگانے کی وجہ سے آج اور کل تک رپورٹ کرنے کا کہا ہے ،تمام کھلاڑی آج اور کل فیصل آباد میں رپورٹ کرینگے، پانچوں مینٹورز نے پی سی بی سے پاکستان ٹیم کے ٹرینر ڈریکس کو فیصل آباد بھیجنے کی ہدایت کی، پی سی بی نے سائمن ڈریکس کو فیصل آباد بھیج دیا  ہے وہ فٹنس ٹیسٹ وہاں لیں گے ۔

فٹنس ٹیسٹ منتقل کرنے سے قبل تمام کھلاڑیوں نے 6 ستمبر کی رات کو لاہور رپورٹ کرنا تھا۔