ویب ڈیسک : دودھ کو مکمل غذا قرار دیا گیا ہے ۔ اور کہا جاتا ہے کہ دودھ ہڈیوں کو مضبوط اور جسم کو توانا رکھتا ہے ۔ مگر کئی افراد ایسے بھی ہیں جن کو دودھ پسند نہیں ہوتا ۔ ان کے لیے خوشخبری آگئی ہے کہ وہ ایک پھل سے اپنی ہڈیاں مضبوط بنا سکتے ہیں اورجسم کو کمزوری سے بچا سکتے ہیں ۔
امریکہ کی ایک یونیورسٹی پنسلوانیا اسٹیٹ کی تحقیق سامنے آئی ہے کہ خشک آلو بخارہ کھانے سے نہ صرف ہڈیا ں مضبوط ہوتی ہیں بلکہ جسم کی کمزوری بھی دور ہوتی ہے ۔ آلو بخارہ انسان کو مختلف بیماریوں سے بھی دور رکھتا ہے
پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ روزانہ 4 خشک آلو بخارے کھانے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں ۔ اسی تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ہے یہ پھل ہڈیوں کے فریکچر، اور عمر کے ساتھ ہڈیوں کے حجم میں آنے والی کمی کا خطرہ بھی کم کرتا ہے ۔
کچھ افراد بلخصوص خواتین میں یہ مسئلہ ہوتا ہےکہ ان کی ہڈیاں بھر بھرے پن کا شکار ہوتی ہیں اور اس کا باقاعدہ طور پر تو ابھی تک کوئی علاج موجود نہیں ہے مگر تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خشک آلو بخارے کھا کر ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے
تحقیق کے مدارج کو پورا کرنے کے لیے درمیانی عمر کی خواتین کے تین گروپس بنائے گئے ۔ ایک گروپ جس کو اس پھل سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ، جبکہ دوسرے گروپ کو روزانہ 4 تا 6 خشک آلو بخارے جبکہ تیسرے گروپ کو روزانہ 10 سے 12 خشک آلو بخارے کھانے کے لیے دیے گئے ۔
ایک برس کے بعد ان کی صحت کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا ک جس گروپ کو خشک آلو بخارے کھانے سے منع کیا گیا تھا اس گروپ کی خواتین کی ہڈیوں کا حجم کم ہوگیا ہے اور وہ کمزور ہوچکی ہیں جبکہ دوسرے دونوں گروپ جس کو آلو بخارے کھانے کو دیے ان خواتین کی ہڈیا ں مضبوط تھیں ، ہڈیوں کے حجم اور ساخت میں بھی فرق پڑا تھا ۔
تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ روزانہ 4 سے 6 آلو بخارے کھانے سے ہڈیاں مضبوط ہوئی۔10 سے بارہ خشک آلو بخارے کھانے والی خواتین کی ہڈیوں کو فائدہ ہوا مگر ان کو ہاضمے کے مسائل سے دوچار ہونا پڑا۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔
اس سے قبل اسی یونیورسٹی کی 2 تحقیقی رپورٹس میں ببھی یہی بتایا گیا تھا کہ روزانہ خشک آلو بخارے کھانے سے ہڈیوں کی کمزوری اور حجم میں کمی کی روک تھام ممکن ہوسکتی ہے۔
ان تحقیقی رپورٹس کے مطابق 235 خواتین کو شامل کیا گیا تھا
پہلی تحقیق میں ورم اور ہڈیوں کی صحت کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا۔ورم اور تناو سے ہڈیوں کا حجم گھٹنے لگتا تھا ۔ دوسرے تحقق سے معلوم ہوا کہ خشک آلو بخارے کھانے سے ہڈیوں پر مثبت اثرات پڑتے ہیں