چھوٹےبچوں کو پڑھانے کے لیے کٹس عدم دستیاب ہونے کا انکشاف

5 Sep, 2024 | 07:36 PM

 جنید ریاض:پرائمری سکولز کے ارلی چائلڈ ایجوکیشن رومز میں بچوں کو پڑھانے کیلئے کٹس دستیاب نہ ہونیکاانکشاف ہوا ہے ۔ارلی چائلڈ ایجوکیشن رومز کیلئے کٹس 2 سال قبل فراہم کی گئی تھیں ۔
پرائمری سکولز کے ارلی چائلڈ ایجوکیشن رومز میں بچوں کو پڑھانے کیلئے کٹس دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہو ا ہے۔ ارلی چائلڈ ایجوکیشن رومز کیلئے کٹس2 سال قبل فراہم کی گئی تھی۔ کٹس بچوں کے استعمال کرنے سے خراب یا ضائع ہوچکی ہیں۔ای سی ای رومز میں کٹس نہ ہونے کے باعث ننھے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔90فیصد سکولز نے ای سی ای رومز کیلئے نئی کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ سکولوں کے پاس فنڈز کی گنجائش نہیں ہے کہ نئی کٹس خرید سکیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ای سی ای رومز کی اپ گریڈیشن کیلئے معاملات زیر غور ہیں،جلد ای سی ای رومز کو کٹس کی خریداری کیلئے فنڈز جاری کردیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں