انور عباس : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی لندن میں دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ سے ملاقات ہوئی ۔
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم نے دولت مشترکہ کے ساتھ پاکستان کی وابستگی اور پائیدار ترقی کے ایجنڈے میں فعال کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا، ساتھ ہی پاکستان میں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سیکرٹریٹ کے قیام میں سیکرٹری جنرل کی حمایت پر اظہارِ تشکرکیا ۔
دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل اسکاٹ لینڈ نے پاکستان میں ملنے والی مہمان نوازی کو یاد کیا، انہوں نے پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور نوجوانوں کے مسائل پر تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ۔
دونوں راہنماؤں نے ساموآ میں دولت مشترکہ سربراہی اجلاس سے پہلے مشترکہ ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا ۔ ڈپٹی وزیرِ اعظم کی جانب سے معروف پاکستانی مصور اجاب خان کی پینٹنگ کامن ویلتھ سیکرٹریٹ کو پیش کیا گیا ۔