عمران یونس:لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں کرپشن کا راج ہے ۔ خزانہ دار محمد یونس پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر مختلف مراعات کی مد میں 13 لاکھ کی اضافی رقم نکلوا لی ۔
رقم کی واپسی کیلئے ایڈیشنل خزانہ دار کا خزانہ دار سے فنڈز کی وصولی کیلئے رجسٹرار کو خط لکھ دیا ۔خط میں خزانہ دار سے ماہانہ 1 لاکھ روپے کٹوتی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب خزانہ دار نے ایڈیشنل خزانہ دار کے خط کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانونی طور پر ایڈیشنل خزانہ دار صرف مجھے رپورٹ کر سکتا ہے۔۔ رجسٹرار یونیورسٹی مسئلے پر بیان دینے سے قاصر رہے