ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر ،خطہ پوٹھوہار،شمال مشرقی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا ہ میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔

جمعہ کے روز موسم کی صورتحال 

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنےکے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مردان، پشاور ،کرم ،کوہاٹ، کرک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال،تلہ گنگ، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، گو جرانوالہ، گجرات، حا فظ آباد، لا ہور، شیخو پورہ، اوکا ڑہ اور سرگو دھا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ  کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔