لاہور کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

5 Sep, 2024 | 06:21 PM

وقاص احمد : لاہور کے علاقوں سول لائن اور سبزہ زار سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ 

ایدھی ترجمان کے مطابق سول لائن ، گنگا رام ہسپتال گیٹ نمبر 5 کے قریب سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جبکہ سبزہ زار ، لیاقت چوک سے فٹ پاتھ کنارے 35 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا ۔ ہلاک ہونے والے دونوں نشے کے عادی تھے شناخت افراد کی شناخت نہ ہو سکی ۔ 

ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اور فرانزک ٹیم کی کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دی ۔ 

مزیدخبریں