طیب سیف: پاکستان تحریک انصاف کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی باقاعدہ اجازت مل گئی ۔
اجازت پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل صدر عامر مسعود مغل کی درخواست پر دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ نے 40 سے زائد شرائط پر پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دی،انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرنے کی اجازت دی،جلسہ میں شرکت کرنے والے افراد کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
این او سی میں تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلئے کارکنان کو مخصوص روٹس دیئے گئے ہیں،خیبرپختونخوااور پنجاب سے بذریعہ موٹر وے آنے والوں کیلئے الگ نقشہ جاری کیا گیا، خیبرپختونخوا سے جلسے میں شرکت کیلئے آنے والے کارکنان موٹروے ایم ون سے اے ڈبلیو ٹی انٹرچینج سے پسوال روڈ جا سکیں گے،پنجاب سے بذریعہ جی ٹی روڑ آنے والے کارکنان کیلئے الگ روٹ جاری کیا گیا،اسلام آباد، راولپنڈی، مری کیلئے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دوران جلسہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،جلسے کا آغاز 4 بجے جبکہ اختتام شام 7 بجے تک ہوگا،جلسے کی اجازت ہوگی تاکہ کسی قسم کے دھرنے کی اجازت نہ ہوگی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اجازت صرف 8 ستمبر کیلئے ہے منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے، آرگنائزر جلسے کی انٹرنل سیکورٹی کے ذمہ دار ہونگے،ریاست مخالف یا مذہبی منافرت پر مبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہ ہوگی۔