لیسکو  کی دو نمبری ، جعلی ڈی ٹیکشن بل چارج کرنے کا انکشاف

5 Sep, 2024 | 05:46 PM

 سٹی 42: بجلی صارفین کولیسکو حکام کازوردار جھٹکا ملنے لگا ۔ انسداد بجلی چوری مہم کےدوران جعلی ڈی ٹیکشن بل چارج کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔مستقل منقطع میٹروں کے صارفین کے نمبرز پر بھی جعلی بلز چارج کیا جا رہا ہے 

لیسکو اپنی نااہلی کا بوجھ صارفین پر ڈالنے لگا ،مستقل منقطع میٹروں اور "یونیورسل نمبرز" پر جعلی یونٹس چارج کئے گئے،ایک ہی صارف پر درجنوں مقدمات درج کروا دیئے گئے ، لیسکو کی انسداد بجلی چوری مہم کےدوران جعلی ڈی ٹیکشن بل چارج کرنے کا انکشاف ہو اہے۔مختلف دفاتر میں "یونیورسل نمبرز" پر جعلی یونٹس چارج کئے گئے۔شعبہ ریونیو میں یونیورسل نمبرز پر جمع بلز اکاؤنٹس میں فیڈ نہ ہو سکے۔ایک ہی صارف پر درجنوں مقدمات درج کرا ئے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ لیسکو میں انسداد بجلی چوری مہم کے دوران یونیورسل نمبرز پر ایف آئی آرز درج کروا کر ڈی ٹیکشن بلز چارج ہوئے، جس کی وجہ سے کمپنی کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں یونیورسل نمبرز پر جمع ہونیوالے بلز اکاؤنٹس میں فیڈ نہ ہو سکے۔
دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ کمپنی کے مختلف دفاتر میں سرکاری کنکشنز کو بوگس ڈی ٹیکشن بلز جاری کئے گئے۔مستقل بنیادوں پر منقطع ہونیوالے صارفین کے نمبرز پر بھی جعلی ڈی ٹیکشن بلز چارج کئے گئے ۔

مزیدخبریں