ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کی آرمی وار گیم کے اختتامی سیشن میں شرکت، امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا

وزیر اعظم کی آرمی وار گیم کے اختتامی سیشن میں شرکت، امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے راولپنڈی میں آرمی وار گیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی ۔ 

وزیر اعظم کو وارگیم اور خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ 

 شہباز شریف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاک فوج کے کلیدی کردار کو سراہا۔ وزیراعظم نے ایٹمی جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کی تعریف کی ۔ 

شہباز شریف نے دشمن کی مہم جوئی کو ناکام بنانے اور ڈیٹرنس کو تقویت دینے کے لیے اختراعی تصورات اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو بھی سراہا، ساتھ ہی مسلح افواج کے خطے میں طاقت کے توازن  کے لئے کردار کو سراہا ۔ 

وزیر اعظم نے نیکلولرائزڈ  جنوبی ایشیا میں فروغ امن کے لئے مسلح افواج کی تعریف کی، انہوں نے  کسی بھی جارحیت سے نمبرد آزما ہونے کے لئے افواج کی تیاریوں کی تعریف کی ۔ 

عسکری قیادت کی جانب سے ملکی سالمیت اور دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا، کہنا تھا کہ پاک فوج پر قسم کے سیکیورٹی چیلجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔ پاکستان کے خلاف ہر قسم مذموم عزائم ناکام بنادئیے جائیں گے ۔

 وزیر دفاع، وزیر خزانہ، وزیر اطلاعات، آرمی چیف اور اعلیٰ عسکری حکام نے وار گیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔

سورس : آئی ایس پی آر