جائیداد کے تنازع پر بیٹوں نے باپ کو قتل کردیا

5 Sep, 2024 | 05:10 PM

ویب ڈیسک : فیصل آباد میں جائیداد کے تنازع پر 2 بیٹوں نے گولیاں مار کر باپ قتل کر دیا اور پیدل فرار ہوگئے۔

واقعہ فیصل آباد کے علاقے گٹ والا میں پیش آیا، جہاں 57 سالہ نوازش علی نے جائیداد کی تقسیم کے تنازع پر اپنے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ نوازش علی گٹ والا پل پر موجود تھا کہ مقدمے کی پیروی کرنے اور جائیداد تقسیم نہ کرنے کی رنجش پر اس کے بیٹوں عتیق اور نبیل نے پستول سے فائرنگ کر دی۔ ملزمان نے اپنے باپ کو چھ گولیاں ماریں، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد پیدل ہی فرار ہو گئے۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے مقتول کی لاش الائیڈ اسپتال منتقل کردی، ساتھ ہی نوازش علی کی بیٹی زاہدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان عتیق اور نبیل نے اپنے تیسرے بھائی توصیف کی ایما پر باپ کو قتل کیا۔ 

مزیدخبریں