ادویات چوری  کی انوکھی سزا،ڈرگ انسپکٹر کواہم عہدہ دے دیا گیا 

5 Sep, 2024 | 04:58 PM

 زاہد چوہدری :ادویات چوری پر چند ماہ قبل سزا پانیوالا ڈرگ انسپکٹر بڑے عہدے پر فائز ہوگیا 
ادویات چوری پر سزا یافتہ عرفان مصطفی ڈائریکٹر فارمیسی ڈی جی ہیلتھ تعینات ہوگیا ۔ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر عرفان مصطفی کو ادویات چوری پر 5 سال سروس ضبطگی کی سزا دی گئی تھی ۔ عرفان مصطفی کو جونیئر ہونے کے باوجود گریڈ 19 کے عہدے پر فائز کیا گیااور اس پر اربوں روپے کی ادویات خریداری کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ نے دو روز قبل ڈرگ انسپکٹرز کے بڑے پیمانے پر تبادلے کئے۔محکمہ پرائمری ہیلتھ کے انتظامی افسر اعلیٰ حکام کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگئے ۔ 
ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام سے سزا پوشیدہ رکھ کر عرفان مصطفی کو اہم عہدے پر تعینات کر دیا ، حالیہ تبادلوں میں پسند و ناپسند کی بنیاد پر متعدد افسر ہٹائے یا لگائے گئے ،

مزیدخبریں