عابد چوہدری:74مرتبہ جان بوجھ کرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑی پکڑی گئی
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونیوالے ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ ہوگیا ۔ 74مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا گیا
کار ڈرائیور نے 58 مرتبہ ٹریفک سگنل، 16 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی۔گاڑی مالک کو 35 ہزار 900 روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے گاڑی کو بند کردیا گیا ۔
مال روڈ، جیل روڈ،گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیمیں موجود ہیں ۔ سٹی ٹی او عمارہ اطہر کاکہنا ہے کہ منظم ٹریفک کےلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا
74بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کار پکڑی گئی
5 Sep, 2024 | 04:43 PM