ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت کی شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے والدین سے ملاقات، اظہار تعزیت کیا

صدر مملکت کی شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے والدین سے ملاقات، اظہار تعزیت کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس: صدر پاکستان آصف علی زرداری شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی رہائش گاہ واقع  ریلوے آفیسر کالونی والٹن کینٹ پہنچ گئے ۔ 

صدر مملکت نے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے والدین سے ملاقات کی ۔ آصف علی زرداری کی جانب سے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا گیا ، انہوں نے شہد کیپٹن محمد علی قریشی کے لیے  فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔

واضح رہے کہ شہید کیپٹن محمد علی قریشی نے  26 اگست کو بلوچستان کے علاقے دوزان میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔ 

صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے شہید کیپٹن محمد علی قریشی کی قربانی کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں پوری قوم کو شہداء کی لازوال قربانیوں پر فخر ہے۔ 

مُشکل کی اس گھڑی میں ہمدردیاں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے نوجوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے۔ 

صدر مملکت نے شہید کیپٹن کے اہلِ خانہ کے جذبہ حب الوطنی اور ایثار کو سراہا، انہوں نے کہا کہ قوم شہداء اور انکے خاندانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے لواحقین سے ملاقات کے بعد صدرمملکت لاہور سے کراچی روانہ ہوگئے ۔ 

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے صدر مملکت کو الوداع کیا ۔