ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی امین گنڈاپور کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ 

علی امین گنڈاپور کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب اسلحہ برآمدگی کیس  میں علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن عدالت پیش  ہوئے ۔کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی  نے کی ۔

 وکیل ظہور الحسن   کا کہنا تھا کہ  عدالت نے کہا کہ وارنٹ منسوخ کے لئے درخواست دائر کریں لیکن ابھی تحریری آرڈر نہیں آیا۔نظر ثانی درخواست پر عدالت نے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے پاس احتیار ہے کہ وارنٹ منسوخ کرے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے جواب میں کہا چلیں پھر اپ درخواست دیں مجھے مطمئن کریں کیوں وارنٹ منسوخ کروں۔
 وکیل ظہور الحسن  کا کہنا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ نے مجھے تحفظ دیا ہے کہ اسلام آباد پولیس مجھے گرفتار نہ کریں۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا  آپ یہ چاہتے ہیں کہ عدالت کوئی بھی گارنٹی لے لے کہ ملزم پیش ہوں گے اور وارنٹ منسوخ کرے۔اگر اگلی تاریخ دی جائے تو کب ملزم کو پیش کریں گے ۔ وکیل ظہور الحسن  نے جواب دیتے ہوئے کہامیں انڈر ٹیکنگ نہیں دیتا لیکن 21 ستمبر کو انسداد دہشتگری عدالت میں بھی کیس ہے 21 کو پیش ہو جائیں گے ۔۔جوڈیشل مجسٹریٹ  نے کہا کوئی جیالہ لائیں جو شورٹی دے کہ علی امین گنڈاپور کو پیش کرے گا ۔لیکن ضمانت دینے والا اسلام آباد کا ہو اور شخصی ضمانت دے ۔میں وارنٹ منسوخ کر دیتی ہوں ضامن لے آئیں جو شورٹی دے ۔
علی امین گنڈا پور نے وارنٹ منسوخی کیخلاف ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔وارنٹ منسوخی کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں دائر کی گئی

درخواست میں وارنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی گئی،  درخواست کے متن کے مطابق ایڈیشنل سیشنز جج قدرت اللہ نے نظر ثانی درخواست پر سماعت کی،

جج قدرت اللہ نے وارنٹ منسوخی کیلئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے،ٹرائل کورٹ سے استدعا ہے کہ درخواست منظور کرتے ہوئے وارنٹ منسوخ کیے جائیں،


  جج شائستہ کنڈی  نے کہا کہ نظر ثانی درخواست میں ڈائریکشن آئی ہے کہ بریت کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے ۔آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست کو سن کر فیصلہ کروں گی ۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے ۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وکیل کی یقین دہانی پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے۔مقامی ضامن سعید احمد کو شوڑی باند جمع کروانے کا حکم  دیتے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی