شاہ عالم مارکیٹ؛ جعلی مصالحے،پتی پیک کرنے والا یونٹ پکڑا گیا

5 Sep, 2024 | 04:10 PM

ویب ڈیسک : شاہ عالم مارکیٹ میں خفیہ اطلاع پر جعلی مصالحے،پتی پیک کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی گئی ، اندرون مارکیٹ میں واقع چاپان پلازےکی پانچویں منزل پرجعلی مصالحے،پتی پیک کرنیوالا یونٹ پکڑ لیا ۔ 

 ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق پانچ کےقریب ہم نےٹرک پکڑے ہیں ، 72ہزار کے قریب یونٹس کی چیکنگ کروڑوں میں جرمانے کیے گئے۔ ٹیموں نے معروف برانڈز کی پیکنگ میں 3700کلو جعلی مصالحہ جات، 2874کلو جعلی پتی ضبط کیا ، اس کے علاوہ 290کلومختلف معروف برانڈز کا جعلی پیکنگ میٹریل ضبط کر لیے گئے ۔ 

ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا ہے کہ یونٹ بندکر کے مقدمہ درج کیا گیا ، جعلسازی کا مکروہ دھندہ چھپ کر پلازے کی پانچویں منزل پر کیا جا رہا تھا ۔ یونٹ میں معروف برانڈز کی جعلی اشیاء پیک کرتے ہوئے ورکرز کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ 

مزیدخبریں