ایل ڈی اے کی کارروائیاں ، گلبرگ میں 17 املاک سر بمہر

5 Sep, 2024 | 03:45 PM

Ansa Awais

ابوبکر ارشد : ایل ڈی اےٹاؤن پلاننگ اورشعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کی کارروائیاں ، ہاؤسنگ سکیم کے دفتر سمیت گلبرگ میں 17 املاک کو سر بمہر کردیا۔

 ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پرایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ اور شعبہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے منظور شدہ سکیم پلان کی خلاف ورزی پر بینکرزایونیو کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، بیدیاں روڈکا دفتر سیل کر دیا۔سوسائٹی میں غیرقانونی تجاوزات اور غیرقانونی کمرشل سرگرمیاں جاری تھیں۔

 آپریشن سے قبل سوسائٹی کو متعدد نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ میں بھی غیر قانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر 17املاک کو سربمہر کر دیا۔ سیل کی گئی املاک کے ذمے کمرشل فیس کی مد میں لاکھوں روپے کی ادائیگیاں باقی ہیں۔

مزیدخبریں